رحیم یار خان: گڈو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
رحیم یار خان میں موٹر وے پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ژوب، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، تین طلباء، دو پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین طلباء کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب سے ہے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔