پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان کو بھارت کو جواب دینے کا اختیاردے دیا ہے، افواج پاکستان اس حملے کو ترتیب دیں گی، رات جو منہ توڑ جواب دیا ہے، مودی کے پلے اب کچھ نہیں رہ گیا، ہوسکتا ہے بھارت کے ساتھ جوہوا ہے اس پرپھرکوئی حرکت کرے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کوہی نشانہ بنایا ہے، بھارت نے پاکستان میں سب جگہ سویلین کو نشانہ بنایا ہے، بھارت نے بہانہ بنا کر6، 7 جگہوں کو ٹارگٹ کیا، لگ نہیں رہا ہے ٹینشن فی الوقت کم ہو، اپنی حکمت عملی قبل از وقت نہیں بتا سکتے۔
بھارتی حملے، پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو ایک چانس دیاتھا، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا:لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے وزیر دفاع بھارت نے
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی قابلِ قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام آپریشنز پی سی اے اے اور عالمی معیار کے مطابق ہیں اور حکومت قومی ایئرلائن کی محنتی ٹیم کے منافع بخش اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں قومی ایئرلائن کی اوسط یومیہ آمدنی 600 ملین روپے رہی، جو بغیر کسی خلل کے معمول کی شیڈول پروازوں سے حاصل ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں قومی ایئرلائن کی بحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے، جس کے نتیجے میں اب قومی ایئرلائن ملک بھر میں شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے پروازیں چلا رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی روٹس پر بھی قومی ایئرلائن اپنی خدمات تسلسل سے انجام دے رہی ہے، جس میں ٹورنٹو، مانچسٹر، پیرس اور خلیجی ممالک کے روٹس شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چین اور مشرق بعید کے لیے بھی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ مستقبل میں یورپ اور شمالی امریکا کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے۔