ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اوربھارت کیدرمیان کشیدگی میں کمی کیلیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرادیے، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، چکوال، اٹک، بہاولپور، میانو، کراچی اور چھور میں ڈرونز کو گرایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں ڈرون گرنے سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سیاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز بھیج رہا ہے جنہیں سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھیاروں سیگرایا گیا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس،بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ پاک بھارت سیاسی اور ملٹری سطح پر روابط،نائب وزیر اعظم کی تصدیق پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دبئی ائیر شو: پاکستانی جے ایف 17 کے گرد عوام کا رش، بھارتی تیجس سناٹے میں
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکاء میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی جہاز تبحیس 500 میٹر دور ’’سناٹے‘‘ میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکاء بھارتی جہاز کے اطراف شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین بھی موجود نظر آئے جبکہ دبئی پولیس کے اہلکاروں نے بھی پاکستانی جہاز اور پائلٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پاکستانی پائلٹ نے کہا پوری دنیا کو معرکہ بنیان مرصوص میں اصل و حقیقی ائیر شو (مہارت) کرکے دکھا دیا ہے، اب مزید فضائی کرتب دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔