بیجنگ :رواں سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ ہے۔ اس خاص تاریخی لمحہ پر چینی صدر شی جن پھنگ نے 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کیا اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی، جو چین اور روس کے تعلقات کے اعلیٰ معیار ، بالخصوص سربراہی اسٹریٹجک رہنمائی کی سیاسی خوبی کی عکاسی کرتا ہے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین اور روس کی یہ خصوصی ذمہ داری پہلے تو “تاریخی یادداشت کے محافظ” بننے میں ظاہر ہوتی ہے۔ چین اور روس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کا دفاع کریں گے اور انسانیت کے خلاف نازی ازم اور نسلی فوقیت کے نظریے کے دوبارہ ابھرنے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں، جو کہ دونوں فریقوں کی جانب سے تاریخی حقائق کے دفاع اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اور روس “ترقی اور احیاء کے ہمراہ ” تعمیر کےلئے پر عزم ہیں، تاکہ عالمی معیشت کی بحالی میں محرک قوت فراہم کی جائے۔ دورے کے دوران، چین اور روس کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کے معاہدے طے پائے ، جن میں سرمایہ کاری کے تحفظ، ڈیجیٹل معیشت، قرنطینہ، اور فلمی تعاون کے کئی شعبے شامل ہیں۔ عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر، چین اور روس کی “خصوصی ذمہ داری” بین الاقوامی انصاف اور عدل کے محافظ بننے میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔ اس دفعہ چین اور روس کے رہنماوں کے درمیان بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم، اور برکس سمیت دیگر کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور تعاون کو قریب تر بنایا جائےگا۔ چین روس کے ساتھ مل کر عالمی کثیرالجہتی تجارتی نظام برقرار رکھےگا اور صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کا تحفظ کرےگا۔ روس نے یہ بھی کہا کہ زیادہ محصولات عائد کرنا غیر منطقی اور غیر قانونی ہے، اور یہ صرف خود کو متاثر کرے گا۔ نئے دور میں چین روس تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے، اور عالمی انصاف اور عدل کے تحفظ کو مزید طاقتور بنائیں گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین اور روس کے

پڑھیں:

  عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف

اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ اْٹھائیں۔پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور شمالی بحیرہ عرب میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے اور عالمی سطح پرہنگامی وامدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے ۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی ہنگامی “مے ڈے” کال تمام مسافر محفوظ
  •  احسن اقبال کا چینی صوبہ ہونان میں مختلف اداروں ‘کمپنیوں کا دورہ  
  • عالمی برادری ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون محض افسانہ نہیں، یمنی صدر
  • نیویارک: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈمعیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات
  •   عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
  • وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ کیٹی بندر پورٹ‘ غذائی تحفظ پر گفتگو
  • اسٹیٹ بینک کا “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کا آغاز
  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش
  • فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز، “بیلن ڈی اور” فرانسیسی کھلاڑی نے جیت لیا