خان یونس میں قیامت، اسرائیلی حملے میں 4 معصوم بچے شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
خان یونس (غزہ) میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں چار کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ یہ حملہ ان خیموں پر کیا گیا جہاں نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصَّال کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے تین خیموں کو نشانہ بنایا، جن میں درجنوں بے گھر افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔
حملے کے بعد کی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو اندھیرے میں لاشیں نکالتے اور ایمبولینس میں منتقل کرتے دیکھا گیا، جن میں ایک بچے کی لاش سفید پلاسٹک بیگ اور دوسری کمبل میں لپٹی ہوئی تھی۔ ایک زخمی شیر خوار بچے کو بھی طبی امداد دی گئی۔
اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں پانچ مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا اور خان یونس کے مشرقی علاقے عبّاسہ پر توپ خانے سے گولہ باری کی، تاہم ان حملوں میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر جرائم پیشہ افراد کا حملہ؛ پوسٹ انچارج شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مسلح افراد نے اچانک لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں پوسٹ انچارج شہید ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرائم پیشہ عناصر کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی کارروائی پر لیویز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آپریشن کے وقت مسلح افراد نے براہِ راست لیویز پوسٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پوسٹ انچارج جام شہادت نوش کر گئے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق ملزمان شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے بارے میں شکایات بھی موصول ہوتی رہتی تھیں، جس پر لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش کو ناکام بنایا، تاہم جرائم پیشہ افراد نے حملہ کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور اپنی ایک گاڑی بھی جائے وقوع پر چھوڑ گئے۔