آئی ایس پی آر نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے آپریشنز  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ  آپریشن کا حصہ تھے جواب مکمل کرلیا گیا ہے اسے  معرکہ حق کا نام  دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے جاری تفصیلی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج نے اپنے جوابی آپریشنز کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن 6 اور 7 مئی کوبھارت کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شروع کیاگیاتھاجس میں معصوم بچے اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ یہ آپریشن معصوم شہدا کے لہوا کا انتقام تھا،مسلح افواج نے اپنی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیاہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ہمارے دل اورہمدردریاں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ہل خانہ کےساتھ ہیں،بھارتی حملوں میں زخمی ہونےوالوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔اعلامیے میں کہاگیاکہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دے کرانصاف کردکھایا،اقوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کوناقابل شکست قوت دی۔آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ نوجوان سائبرمحاذکے سپاہی بن کردشمن کےجھوٹ کامقابلہ کرتے رہے،پاکستانی میڈیا بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی طرح بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف سیسہ پلائی دیواربناْ۔اعلامیے میں کہاگیاکہ ہم معرکہ حق میں اپنی افواج کے ہرافسر،جوان، ہوابازاورسیلر کےشکر گزارہیں، یشہ ورانہ مہارت، قربانی اوردلیری کی بدولت شاندار کامیابی ممکن ہوئی۔پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ہم پاکستان کی بہادرقوم کابھی دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں،قوم نے مشکل حالات میں مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت کی،قوم کےحوصلےاوردعاؤں سے ہماراحوصلہ بلندرہاقومی یکجہتی بڑی طاقت بنی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق آپریشنزبھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والی خواتین، بچوں اوربزرگوں کے لہو کا انتقام ہے ۔اعلامیے میں بتایاگیاکہ پاکستان آرمی کے فتح سیریزایف1 اورایف2میزائل نےدشمن کے پرخچےاڑائے،پی اے ایف کے جدیدہتھیار،لانگ رینج لوئٹرنگ کلرڈرونزنے26اہداف کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ طویل فاصلےتک مارکرنےوالی توپوں سے دشمن کےاہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا.

دشمن کی وہ تنصیبات تباہ کی گئیں جوپاکستانی شہریوں کونشانہ بنانےاوردہشتگردی میں ملوث تھیں۔پریس ریلیز میں کہاگیاکہ معرکہ حق آپریشن میں جن مقامات کونشانہ بنایاگیاان میں بھارتی فضائی اڈے شامل تھے،سورت گڑھ،سرسا،بھُج،نالیا،آدم پور،بھٹنڈا،برنالہ،حلوارہ میں دشمن کےاڈوں کوتباہ کیاگیا۔اعلامیے میں بتایاگیاکہ اونتی پورہ،سری نگر،جموں،اودھم پور،ماموں، امبالہ اورپٹھان کوٹ کےاڈوں کوتباہ کیاگیا.بیاس اورناگرُوٹامیں براہموس میزائلوں کےذخیرےتباہ کردیےگئے۔ آدم پوراوربھج میں نصب ایس400دفاعی نظام کومؤثرطریقےسےناکارہ بنایاگیا.افیلڈسپلائی ڈپویوری اورریڈاراسٹیشن پونچھ جیسےلاجسٹک سپورٹ مقامات تباہ کیےگئے۔10بریگیڈاور80بریگیڈکےجی ٹاپ اورنوشہرہ جیسےہیڈکوارٹرزکومکمل تباہ کیاگیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر اعلامیے میں معرکہ حق

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی دشمنانہ سازش افواجِ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔آرمی چیف معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کے یکجہتی سے بھرپور اور جرأت مندانہ ردعمل اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت، ملکی عسکری تاریخ کے ایک ناقابل فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان
  • آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا
  • آپریشن بنیان مرصوص کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ،ترجمان پاک فوج
  • آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر
  • آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی، آج یوم تشکر منایا جائے گا
  • آپریشن بنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘مسلم لیگ (ن)