کراچی میں پانی کا بدترین بحران، سندھ حکومت اور میئر ذمہ دار ہیں، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم، پانی چوروں کے خلاف کارروائی اور کے فور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کا اشتعال اور بے چینی سنگین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں جاری پانی کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی اور بے حسی کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں کراچی کے شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکمران طبقہ اس سنگین انسانی بحران پر محض زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 2005ء میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں شروع کیا گیا کے فور منصوبہ وقت پر مکمل کر لیا جاتا تو آج شہر اس بدترین صورتحال سے دوچار نہ ہوتا۔ منعم ظفر خان نے مرتضیٰ وہاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف میئر ہیں بلکہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں، اس کے باوجود ان کی کارکردگی صفر ہے، شہر کی مرکزی پانی سپلائی لائن گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ ٹوٹ چکی ہے، جس کی وجہ سے اکثر آدھے شہر کو پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، اور یوں ٹینکر مافیا کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز کو پانی سے بھرا جاتا ہے جبکہ عوام کے گھروں کے نلکوں میں پانی نہیں آتا، ایسے حالات میں شہریوں میں اشتعال اور غصہ فطری ہے۔ شہری ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا ہیں، مظاہرے اور احتجاج بھی کر رہے ہیں، لیکن حکمران طبقہ ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نےکہا کہ کراچی کو اس کے حصے کا پانی بھی پورا فراہم نہیں کیا جا رہا اور جو فراہم ہوتا ہے وہ بھی سرکاری سرپرستی میں چلنے والی ٹینکر مافیا اور پانی چوروں کی ملی بھگت کی نذر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، صوبے کا مکمل بجٹ اس کے ہاتھ میں ہے اور شہری اداروں پر بھی قبضہ ہے، پھر بھی آج تک پانی کا بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کئی بار کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد رکھے گئے، لیکن اب تک یہ منصوبہ مکمل کیوں نہیں ہوا؟ منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم، پانی چوروں کے خلاف کارروائی اور کے فور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کا اشتعال اور بے چینی سنگین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پانی پانی کی کے فور کہا کہ
پڑھیں:
کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی، میئر کراچی مرتضی وہاب نے پرچم کشائی کی
—ویڈیو گریبکراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں میئر کراچی اور پریس کلب کے عہدیداران، کاروباری افراد، اراکینِ پریس کلب کی فیملیز نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے شرکاء میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جن میں پریس کلب کے ممبران کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر پولیس بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا ناصرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہارون آباد سے جلد 20 ایم جی ڈی سیوریج کو ٹریٹ کرنے کے بعد صنعتوں کو فراہمی شروع کر دی جائے گی، ڈی ایچ اے کے لیے 10 ایم جی ڈی پانی کی لائن الگ سے بچھائی جا رہی جبکہ سمندر کے ساتھ آبادیوں کے لیے سمندر میں 10 ایم جی ڈی ڈی سیلیینیشن پلانٹ لگانے کے منصوبے بھی زیرِغور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو کریم آباد انڈرپاس، 15 نومبر کو کورنگی کازوے برج اور 31 دسمبر کو شاہراہ بھٹو کا کاٹھور تک، گٹر باغیچہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح جلد کریں گے جہاں سے شہر کی صنعتوں کو پانی فراہم کیا جائے گا کیونکہ صنعتوں کا چلنا کراچی کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔