Daily Ausaf:
2025-09-27@21:30:38 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے ساتھ مل کر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا، ٹائمز آف انڈیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔(جاری ہے)
یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ اینالسٹ پرینکا ساچدیوا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں موسمی طلب میں نرمی اور اوپیک پلس کی بڑھتی ہوئی سپلائی نظر آ رہی ہے ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے اور برینٹ کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ استحکام اختیار کر سکتی ہیں۔