آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہوں گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ یوم تشکر کی بڑی تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں تمام مکاتب فِکر سے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص پاکستان مونومنٹ شہباز شریف یوم تشکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص پاکستان مونومنٹ شہباز شریف یوم تشکر یوم تشکر
پڑھیں:
78 واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی
ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کچھ دیر بعد ہوں گی۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، لازوال قربانیوں کو خراج تحسین، اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا گیا۔