ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آپریشن  ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

 حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر آج پورے ملک کی طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  لاہور میں بھی یوم تشکر ملی جوش و جذبےسے منایا گیا جس میں  سیکیورٹی فورسز اور عوام کو "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ "اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ

 اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ڈینز، تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور پروفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کا اس موقع پر کہناتھا کہ ہم آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ  اور معرکہ حق کی شاندار  کامیابی پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے،پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دےدیا کہ پاکستان بحیثیت مسلم اُمہ متحد ہے اور ہر قسم کے حالات میں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی

 فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد  بھی ہوا جس میں  ڈینز ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے سیکیورٹی فورسز کو والہانہ خراجِ عقیدت  پیش کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بزدلانہ کارروائی کی گئی تو قوم اپنی افواج کےساتھ مل کر بھرپور جواب دے گی۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے دکھا دیا

  یونیورسٹی کی طالبات نے یوم تشکر  کی مناسبت سے ملی نغمہ بھی  پیش کیا،تقریب کے شرکاء نے طالبات کے ہمراہ"پاکستان ہمیشہ زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ  زندہ باد"کے فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اورملک و قوم کی سلامتی ،سیکیورٹی فورسز کی کامیابی اورشہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، بعد ازاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور افواج پاکستان اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی بالخصوص شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ درجات کی بلندی کی بھی دعا کی گئی۔

دشمن ملک کے گانے پر ڈانس کرنے پر مقدمہ درج ہو گا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی یوم تشکر پیش کیا کی گئی

پڑھیں:

   کرکٹر لڑکیوں کا یوم تشکر پر شہدا کیلئے خراجِ عقیدت

سٹی42:  پاکستان کی  کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر   پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔

قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے  تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔

چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر  شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

کرکٹر لڑکیوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم سب کو  اپنے شہدا  پر بے پناہ فخر ہے۔ ہم شہیدوں کے خاندانوں کو سعادت مند خاندان سمجھتی ہیں۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا
  •    کرکٹر لڑکیوں کا یوم تشکر پر شہدا کیلئے خراجِ عقیدت
  • معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین
  • آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر یوم تشکر، افواج پاکستان کو خراج تحسین
  • خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
  • یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، اسکردو میں طلبہ کا پاک فوج کو خراجِ تحسین
  • معرکہ حق میں تاریخی فتح، ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے
  • یوم تشکر، پنجاب پولیس افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، آئی جی پولیس
  • یومِ تشکر، پنجاب پولیس کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ