مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں دونوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولی لگی لاشیں قریبی علاقے سے مل گئیں۔ لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنائے جس میں ایک فوجی اہلکار بھی مارا گیا۔

ادھر علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لاشیں والدین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت کا تیسرا بڑا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر 7 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج

پڑھیں:

بلوچستان میں بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑبے نقاب

بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21 کیمپ موجود ہیں
کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف بھی موجود ہے؛ سیکورٹی ذرائع
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بلوچستان لبریشن آرمی کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگی ہیں، 10 مئی 2025کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، بھارتی سپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر بزدلانہ خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہے، دہشت گرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید جب کہ متعدد بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی متعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر لائے جا چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی ریاست راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21 کیمپ موجود ہیں، بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف موجود ہے، جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں را بطے میں تھے، بھارت کی سیاسی قیادت اور بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسیدہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشتگردی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے تاہم پاکستان اس بھارتی دہشتگردی کی ہر شکل کو پاکستان سے جڑ سے اکھاڑے کر رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ
  • خضدار واقعہ: سینیٹ نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی
  • خضدارمیں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ 4بچوں سمیت 6 افراد شہید،38زخمی
  • بلوچستان میں بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑبے نقاب
  • بھارتی مظالم سے کشمیری مسلمان دن رات شہید ہو رہے ہیں، گورنر سندھ
  • حکومت آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر شہید، زخمیوں کے پیکیج کی منظوری دے دی
  • پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی ۔۔۔بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب
  • مقبوضہ کشمیر میں مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
  • پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی