شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کےلیے سانس لینا محال ہوگیا۔
کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ شیڈول خود بھی اس صورتِ حال کی گواہی دے رہا ہے تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔
کراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ شیڈول سے پتا چلتا ہے کہ 2127 میں سے 651 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یعنی شہر کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ لیکن یہ تو کے الیکٹرک شیڈول کے اعدادوشمار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کراچی والے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، ایم کیو ایم کراچی: مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاریدوسری جانب ملیر، کیماڑی، لیاقت آباد، نیو کراچی، سرجانی اور اولڈ سٹی ایریا کے مکین کہتے ہیں کہ انہیں ہر روز 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاسامنا ہے۔
لائنز ایریا، قائدآباد، ماڑی پور، ہاکس بے اور اورنگی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی وقت طے ہی نہیں ہے، متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بجلی پورے دن کے لیے غائب کردی جاتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ شہر میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ کہنا درست نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی لوڈشیڈنگ میں بجلی کی کے الیکٹرک
پڑھیں:
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔
توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔
کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
Post Views: 2