میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے، روبی انعم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)تھیٹر و ڈراما کی اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، ان کے تمام سابقہ معاشقوں کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے۔
روبی انعم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب انہوں نے تھیٹر میں اداکاری کی شروعات کی۔
ان کے مطابق ان کے ساتھ پڑھنے والی ایک طالبہ کے والد تھیٹر پروڈیوسر تھے، انہوں نے انہیں دیکھتے ہی کام کی پیش کش کردی، ساتھ میں اپنی بیٹی کو بھی تھیٹر میں متعارف کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے ان کے تھیٹر میں کام کی مخالفت کی جب کہ خاندان کے دوسرے افراد نے بھی ان کے فیصلے کو اچھا نہیں سمجھا، تاہم والد نے ان کے کام کی حمایت کی۔
انہوں نے بتایا کہ تھیٹر میں کام کرنے کی خاطر انہوں نے اپنی منگنی بھی ختم کی لیکن انہیں کوئی افسوس نہیں۔
اداکارہ کے مطابق بچپن میں وہ مردانہ زندگی گزارتی تھیں، انہیں میک اپ اور بناؤ سنگھار کا بھی شوق نہیں تھا، وہ ہمیشہ لڑکوں کے کپڑے پہنتی تھیں۔
روبی انعم نے بتایا کہ ماضی کے مقابلے اب تھیٹر بہت تبدیل ہو چکا ہے، آںے والی نئی لڑکیاں پرفارمنس کے بجائے صرف ڈانس پر توجہ دے رہی ہیں اور اب تھیٹر کی ضرورت بھی رقص رہ گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کے ماضی میں متعدد افیئرز، معاشقے اور دوستیاں رہیں، انہوں نے کبھی کوئی چیز خفیہ نہیں رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاشقے بہت کیے لیکن شادی ایک ہی کی جب کہ ان کے شوہر کو ان کے سابق تمام معاشقوں اور افیئرز کا علم ہے۔
روبی انعم کے مطابق انہوں نے تاخیر سے شادی کی لیکن اب اپنی شادی شدہ زندگی خوش اور مطمئن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک شادی شدہ مرد سے بھی سچی محبت ہوگئی تھی اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں لیکن والدہ نے انہیں شادی شدہ شخص سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی اجازت نہیں دی۔
مزیدپڑھیں:شادی کے دوران دلہن کا گھونگھٹ ہٹا تو پوری بارات صدمے میں مبتلا ہوگئی ، دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تھیٹر میں انہوں نے بتایا کہ
پڑھیں:
جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا
امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس رائٹ نے کہا جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، ہم جس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم نان کریٹیکل ایکسپلوژنز کہتے ہیں۔
کرس رائٹ کے مطابق یہ تجربات ایسے تمام حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو متحرک کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔
امریکی وزیر کا کہنا ہے کہ اِن دھماکوں کا مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا ہتھیار کے باقی تمام نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور کسی حقیقی جوہری دھماکے کی صورت میں فعال ہو سکتے ہیں۔