ٹرمپ کا یوٹرن! ایران سے بات چیت کی تمام خبروں کی تردید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ٹرمپ کا یوٹرن! ایران سے بات چیت کی تمام خبروں کی تردید کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی بات چیت یا پیشکش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہ تو کوئی مذاکرات جاری ہیں اور نہ ہی ایران کو کوئی آفر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا، “میں ایران سے بات نہیں کر رہا، اور نہ ہی کوئی ڈیل یا پیشکش زیرِ غور ہے۔”
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ “ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، اب بات چیت کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔”
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب چند روز قبل خود ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات چیت متوقع ہے اور معاہدہ ممکن ہے۔ اس کے بعد امریکی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ واشنگٹن ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کر سکتا ہے۔
تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نہ تو کوئی باضابطہ رابطہ ہوا ہے، اور نہ ہی ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری، کتنے اور کونسے ممالک میں اب ویزا فری انٹری مل سکے گی؟ غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران سے بات بات چیت
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی
وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سکیورٹی واپس لے لی۔اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لیے بولتا رہوں گا جو میرے راستے میں آئے اس کے لیے تیار ہوں۔
ایمل ولی کا کہنا تھاکہ اب نجی سکیورٹی کے ساتھ مزید محفوظ انداز میں سفر کروں گا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایاکہ اب صوبائی حکومت نے بھی ہمارے تمام سکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں دوبارہ کہتا ہوں یہ کیا مذاق ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم