Jang News:
2025-08-17@07:57:09 GMT

جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم

فائل فوٹو۔

جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں کےدرمیان تصادم ہو گیا۔ 

جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق پولیس اور رینجرز کی نفری نے صورتحال کو قابو کرلیا۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد اور فائرنگ میں ملوث افراد کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا۔ 

ادھر اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ہے، تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آسٹریلیا میں بھارتی طلبا چھٹیوں میں چوریاں کرنے لگے؛ 10 ملین ڈالرز کی نقب

آسٹریلیا میں بھارتی طلبا کی منظم چوریوں کا انکشاف ہوا جس میں صرف پانچ ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زائد کی چوریاں بے نقاب ہوگئیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی طلبا اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر افراد پر مشتمل 19 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

اس گروہ پر الزام ہے کہ انھوں نے بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا قیمتی اشیاء چرایا۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کی صورت میں کام کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بھارتی طالب علموں کی جانب سے چوری کیے گئے سامان میں بچوں کا فارمولا دودھ، وٹامنز اور الیکٹرک ٹوتھ برش بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری کیا گیا یہ تمام سامان مخصوص خریداروں کو فراہم کیا جاتا تھا جو بعد میں اسے مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

اس رپورٹ کے منظرِعام پر آنے کے بعد آسٹریلوی حکام نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سانگھڑ: گاڑی سے کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملی
  • اسلام آباد سے کراچی جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
  • آسٹریلیا میں بھارتی طلبا چھٹیوں میں چوریاں کرنے لگے؛ 10 ملین ڈالرز کی نقب
  • کراچی: جشنِ آزادی پر ہوائی فائرنگ کے واقعات، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
  • کراچی: گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی
  • نمبروں سے حقیقت تک؛ کراچی کے تعلیمی معیار کا تجزیہ
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • جشن آزادی: کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں کا ریکارڈ قائم
  • کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
  • کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا