وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

کوئٹہ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غور کیا۔

اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاقِ رائے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو صرف اعداد کا مجموعہ نہیں، بلکہ ترقی کا روڈ میپ ہو گا۔  

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں شفافیت، فلاحِ عامہ اور توازن کو بنیادی رہنما اصول بنایا جا رہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ کو مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔ 

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ترجیحات کا تعین عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدِنظر رکھ کر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط اور کفایت شعاری کا اصول بجٹ کا بنیادی جزو ہو گا، بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے خصوصی اقدامات شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، صدرمملکت کاملاقات سے انکار 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے ۔پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، صدرمملکت کاملاقات سے انکار 
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے دن گنے جا چکے،صدر زرداری کا ملاقات سے انکار
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، سرفراز بگٹی صدر زرداری سے ملنے دبئی پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبئی پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہو سکی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، صدر مملکت نے سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار کر دیا
  • وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار
  • ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی خبر ذاتی عناد نکلی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ
  • بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟