لائبہ خان اور ایمان خان کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔
گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔
ویڈیو میں لائبہ خان اور ایمان خان نے میزبان فہد مصطفیٰ سے بھی بات کی جب کہ ان کی والدہ بھی فہد مصطفیٰ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لائبہ خان ایمان خان
پڑھیں:
گوجر خان؛ اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد زیر حراست
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے میں اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے ایک ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔
تھانہ گوجرخان کے علاقے کے نجی اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک چھوٹے بچے، جس کو تین سے چار افراد نے ہاتھوں اور ٹانگوں سے الٹا ہوا میں اٹھا رکھا ہے، اور ڈنڈا بردار بچے کے کولہوں، کمر اور ٹانگوں وغیرہ پر پے درپے ڈنڈے برسا رہا ہے۔
اس دوران بچے کو چیخ چیخ کر دہائیاں دیتے بھی سنا جا سکتا ہے اور ڈنڈا بردار جس کے متعلق پتہ چلا ہے کہ اسکا ٹیچر اور رشتہ دار بھی ہے، اس کو جملے کستے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بچہ مار کھا کر زمین پر بیٹھتا ہے لیکن اس وقت بھی بچے پر ڈنڈے برساتے دیکھا جا سکتا ہے اور بچے کو آئندہ نہ کرنے کا وعدہ کرنے کا کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر طیب ظہیر اور گوجر خان پولیس ٹیم نے اسکول کا پتہ چلا کر ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے، جب بچے کے والد سے رابطہ ہوا ہے جن کا موقف ہے کہ بچہ سگریٹ پیتا تھا تو خود ٹیچرز سے کہا اس کو سزا دیں جبکہ ٹیچر بھی بچے کا اپنا رشتہ دار ہے تاہم ویڈیو میں بچے پر تشدد دیکھ کر ٹیچر کو تحویل میں لے لیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاری ہے۔
ادھر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام نے بھی ویڈیو سامنے آنے پر گوجر خان پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔