خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہاء پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔ خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔ والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔ خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں؟ حکومت اگر اُسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: والد کا

پڑھیں:

والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام

ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔

فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اُس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو بے بنیاد بیان اور غیر مصدقہ الزام لگانے پر وضاحت کے لیے عدالت طلب کیا گیا ہے۔

سابق صدر کی بیٹی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے والد کے قتل کا ذمہ دار کچھ لوگ اسرائیل یا روس کو سمجھتے ہیں لیکن میرے نزدیک قتل میں حکومتی لوگ ملوث تھے۔

فائزہ رفسنجانی نے مزید کہا تھا کہ والد علی اکبر رفسنجانی بعض ملکی اہم شخصیات کی راہ میں بھی رکاوٹ تھے۔ اس لیے اُن افراد نے والد کو راستے سے ہٹا دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کے اہل خانہ نے طبعی موت کے بجائے قتل کا الزام لگایا ہو۔

اس سے قبل سابق صدر کے بیٹے محسن رفسنجانی اور ایک اور بہن فاطمہ بھی اپنے والد کی موت کو پُراسرار قرار دیکر طبعی وجہ ہونے سے کو مسترد کرچکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر یحییٰ رحیم صفوی کے بیانات نے بھی اس معاملے پر تنازع کھڑا کر دیا تھا۔

سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 17 اگست 1989 سے 2 اگست 1997 تک مسلسل دو بار ملک کے صدر رہے اور  جنوری 2017 میں شمالی تہران میں انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ 2005 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور محمود احمدی نژاد کے اقتدار میں آنے پر علی اکبر رفسنجانی حکومت کے اہم ناقدین میں سے ایک بن گئے تھے۔

علاوہ ازیں 2009 کے انتخابات کے دوران ان کے اختلافات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ بھی بڑھ گئے تھے۔

اسی طرح 2013 کے انتخابات میں امیدوار کے طور پر باضابطہ رجسٹریشن کے باوجود آئینی نگہبان کونسل نےانھیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • میرا لاہور ایسا تو نہ تھا
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
  • والد کی موت طبعی نہیں قتل ہے،  ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی، عدالت نے نوٹس لے لیا
  • والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام
  • میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ