عاصم سے بریک اپ، میرب کی جذباتی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ان کی گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں میرب علی معروف قوال نصرت فتح علی خان کا گیت "نہ چھیڑو ہمیں" گاتی دکھائی دیتی ہیں۔
اگرچہ میرب علی گاتے وقت ہنستی رہیں، مگر ان کے مداحوں نے اس گانے کو ان کے "دل کا حال" قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Rao Tours & Travel Services (@raotoursandtravels)
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا کچھ نے عاصم اظہر کے حالیہ محتاط رویے کا حوالہ دیتے ہوئے میرب پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر نمایاں کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جون 2025 کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، جو کہ دونوں کا باہمی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میرب علی
پڑھیں:
عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات اور آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے چچا آبدیدہ ہو گئے۔
عمر شاہ کے چچا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بھتیجے سے متعلق بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ رات کو سوگیا تھا لیکن 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے اسپتال لے گئے جہاں وہ صرف 30 منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)
سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے کیونکہ وہ ہمارا تو پیارا تھا ہی لیکن لوگوں کا بھی بہت پیارا تھا۔ لوگوں نے عمر کو بہت پیار کیا ہے۔
عمر کے چچا کے مطابق پوری دنیا سے لوگ اس کے لیے فون کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے دعا کی۔ انہوں ںے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ ان سب کے لیے بہت مشکل وقت ہے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ عمر شاہ اپنی وائرل ویڈیوز اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول رمضان ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ وہ پہلی بار 2020 میں ٹی وی پر نظر آئے اور جلد ہی سب کے پسندیدہ بن گئے۔ مداح ان کی ٹی وی پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے تھے اور ان کی دوسرے بچوں جیسے شیراز، مسکان، اور اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز سے بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمر شاہ عمر شاہ انتقال