چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے اور قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، سپلائی اور قیمت میں شفافیت یقینی بنائی جائے، چینی کی مارکیٹ میں استحکام حکومت اور صنعت کے تعاون سے ممکن ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔
اس موقع پر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی چینی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل تعاون کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، چینی کی قیمت پر حکومت کی کڑی نظر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت وفاقی وزیر
پڑھیں:
مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی
سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ مہنگی اورصرف6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز5.62فیصد مہنگی ہوئی، انرجی سیور2.51، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت400روپے فی کلو تک ہے۔علاوہ ازیں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے77 پیسیکا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سیزیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اورکراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے 4 پیسے تھی جب کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت134 روپے 8 پیسے تھی۔