گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:راولپنڈی میں گرجا روڈ پر 2 بہنوں نے خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا، دونوں بہنوں نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی۔ دونوں بہنوں کی عمر 17 اور 18 سال کی کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔