Jasarat News:
2025-08-08@20:42:20 GMT

مسلم اورکافر کا اصلی فرق

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حکمت مودودی

۔3-آج مسلمان ذلیل کیوں؟
عزیزو! آج کے خطبے میں جو کچھ میں نے کہا ہے یہ اس لیے نہیں ہے کہ تم کو ملامت کروں۔ میں ملامت کرنے نہیں اٹھا ہوں۔ میرا مقصد یہ ہے کہ جو کچھ کھویا گیا ہے اس کو پھر سے حاصل کرنے کی کچھ فکر کی جائے۔ کھوئے ہوئے کو پانے کی فکراْسی وقت ہوتی ہے جب انسان کو معلوم ہو کہ اس کے پاس سے کیا چیز کھوئی گئی ہے اور وہ کیسی قیمتی چیز ہے۔ اسی لیے میں تم کو چونکانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر تم کو ہوش آ جائے اورتم سمجھ لو کہ حقیقت میں بہت قیمتی چیز تمہارے پاس تھی، تو تم پھر سے اس کے حاصل کرنے کی فکر کرو گے۔
حصولِ علم کی فکر:
میں نے پچھلے خطبے میں تم سے کہا تھا کہ مسلمان کو مسلمان ہونے کے لیے سب سے پہلے جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسلام کا علم ہے۔ ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن کی تعلیم کیا ہے، رسولِ پاکؐ کا طریقہ کیا ہے، اسلام کس کو کہتے ہیں، اور کفر واسلام میں اصلی فرق کن باتوں کی وجہ سے ہے؟ اس علم کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا، مگر افسوس ہے کہ تم اسی علم کو حاصل کرنے کی فکر نہیں کرتے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک تم کو احساس نہیں ہوا کہ تم کتنی بڑی نعمت سے محروم ہو۔
(خطبات)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی فکر

پڑھیں:

غزہ میں یہودیوں کی درندگی کا نگا ناچ 33 مسلم شہید

 

جمعرات کی صبح 23 سے زائد مسلمانوں کو حملہ کرکے شہید کیا
9 مسلمان امداد کی تلاش کے دوران فائرنگسے قتل ہوئے

یہودی فوج نے غزہ میں اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 سے زائد افراد کو شہید کردیا ،جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔اسرائیل کا غزہ پر حملہ جمعرات کی صبح کے اوائل میں بھی جاری رہا، طبی ذرائع نے کے مطابق صبح کے وقت ہونے والے حملے سے کم از کم 23افراد شہید ہوئے جبکہ 9 افراد امداد کی تلاش کے دوران قتل کیے گئے ، دوسری جانب ایک بچہ بھوک کی وجہ سے شہید ہوا ، اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداداب تک 194 ظاہر کی جارہی ہے جبکہ رفح اور غزہ سٹی کے قریب امداد کے متلاشی مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ، پانچ متاثرین، جو رفح کے قریب جی ایچ ایف کے امدادی مراکز پر فائرنگ میں زخمی ہوئے، ناصر ہسپتال لائے گئے۔باقی چار کی لاشیں وسطی غزہ میں نتصاریم کوریڈور کے قریب سے برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، امیر مقام
  • مفت کریڈٹ کارڈز کا فائدہ اٹھائیں! بغیر کسی چارجز کے کیش بیک اور زبردست آفرز حاصل کریں۔
  • مسلم سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ ہندو انتہا پسندوں سے پریشان
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • غزہ میں یہودیوں کی درندگی کا نگا ناچ 33 مسلم شہید
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان
  • دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
  • ناروے کپ فٹبال کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ
  • پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع