آج دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 "ہیلنگ تھرو ہارمنی” کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے جس کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔
یومِ عالمی موسیقی ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔
اس دن کے موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف موسیقی سنتے ہیں بلکہ خود بھی ساز بجاتے اور حصہ لیتے ہیں۔
یومِ موسیقی کا آغاز 1982 میں فرانس کے وزیرِ ثقافت جیک لینگ اور موسیقی کے صحافی موریس فلورے نے کیا تھا۔ ان کا مقصد موسیقی کو گھروں سے نکال کر سڑکوں تک لانا تھا تاکہ ہر فرد اس سے لطف اندوز ہو سکے اور موسیقاروں کو بھی پہچان مل سکے۔
موسیقی کی روایت برصغیر میں بھی بہت پرانی ہے اورکلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل، گیت، فوک اور پلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے۔ موسیقی روح کی غذا بھی سمجھی جاتی ہے، امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن سمیت متعدد گلوکاروں نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا۔
2025 میں یومِ موسیقی کا موضوع "ہیلنگ تھرو ہارمنی” ہے، جو موسیقی کی شفابخش طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ موضوع اس بات پر زور دیتا ہے کہ موسیقی جذباتی سکون فراہم کرنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: موسیقی کے موسیقی کو
پڑھیں:
پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے
ویب ڈٖیسک: پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد ملکی دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
اقلیتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر مذہب وطن سے محبت کی تلقین کرتا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کیلئے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔