برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ن اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں لڑائی کے دوران 19 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے انادولو کی جانب سے رواں ماہ شائع کی گئی اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی افسر نےبتایا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اہلکار ایسے بھی ہیں جو بار بار ذہنی صدمے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ جنگ میں 861 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 ہزار 921 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فوجی افسر کی طرف سے دی گئی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جو کہ اسرائیلی فوجی نظام پر گہرے اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک "اہم باب" مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اگلا ہدف اب دوبارہ غزہ میں کارروائی کرنا ہے تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جاسکے اور حماس کی حکمرانی کو ختم کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں، گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے "اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد" ہے، "بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے" لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے، فوری جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوج کے مطابق کے خلاف فوج کے

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

پولیس حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان نے واردات انجام دی، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا ذاتی پستول بھی ساتھ لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور کالونی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کندھے کے قریب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 38 سالہ ظہیر عباس کے نام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکار درخشاں تھانے میں تعینات ہے۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق زخمی پولیس اہلکار منظور کالونی کا رہائشی ہے اور زخمی پولیس اہلکار گھر سے کورٹ جانے کیلئے نکلا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر اسلحے کے زور پر اس کی نئی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل چھینے بغیر موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار کندھے کے قریب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکار گھر سے نکلتے وقت پولیس یونیفارم کے اوپر سادہ شرٹ پہنا ہوا تھا، جس کے باعث شاید مسلح ملزمان سمجھے کہ کوئی عام شہری ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، زخمی پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ زخمی پولیس اہلکار نے دو ہفتے قبل ہی نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان نے واردات انجام دی، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا ذاتی پستول بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس اہلکار ظہیر عباس شادی شدہ اور کچھ سالوں سے کرائے پر رہ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جب تک ہماری سرزمین پر قابض دشمن کا منحوس سایہ باقی ہے، ہتھیار نہیں رکھیں گے، حماس
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • فلسطینی مزاحمت کا یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مسرت اور تبریک کا اظہار
  • اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے فلسطینی عوام بے پناہ تکالیف سہہ رہے ہیں، کینیا
  • پاکستان اور پولینڈ کا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد جہنم واصل
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
  • اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں فوجی دستے داخل( 68 فلسطینی شہید)
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے