ملک میں اے ٹی ایمز کی تعداد 19ہزار851 ،ہر اے ٹی ایم کے ذریعے روزانہ اوسط 152ٹرانزیکشنز ،ہر ٹرانزیکشن کی اوسط مالیت 17ہزار 500 روپے ہے،سٹیٹ بنک
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ملک میں آٹومیٹڈٹیلرز مشینز (اے ٹی ایمز) کی تعداد 19ہزار851 ہے اور ہر اے ٹی ایم کے ذریعے روزانہ اوسط 152ٹرانزیکشنز کی جاتی ہیں جبکہ ہر ٹرانزیکشن کی اوسط مالیت 17ہزار 500 روپے ہے۔
(جاری ہے)
سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنور ی تا مارچ کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے 4.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ڈرون کے ذریعے اسلحے کی مجاہدین کو سپلائی، صہیونی فوج کے لئے لاعلاج درد سر
فوج کی جانب سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بریگیڈ 80 نے فضائیہ کے کنٹرول سینٹر کے تعاون سے ڈرون اسمگلنگ کی تقریباً 130 کوششوں کو ناکام بنایا اور 85 اسلحے کے ٹکڑے ضبط کیے، جن میں دو مشین گنیں، 16 رائفلیں اور 66 پستولیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مصر اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر چھوٹے ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر اسلحے کی اسمگلنگ کا سامنا ہے، صرف ایک ماہ میں 130 ایسی کوششوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج ان دنوں ایک سنگین مسئلے یعنی مصر کی جانب سے داخل ہونے والے ڈرونز سے دوچار ہے۔ یہ مسئلہ اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود خواہ وہ الیکٹرانک جیمنگ ہو یا خفیہ اطلاعاتی آپریشنز، کسی بھی طرح اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی سرحد کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے اور یہ رجحان حالیہ مہینوں میں غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے۔
عبرانی میڈیا کے بقول یہ پروازیں بالخصوص اسرائیل میں اسلحہ اسمگل کرنے کے مقصد سے کی جاتی ہیں، اسی بنا پر سرحدی علاقوں میں جدید تکنیکی نظام نصب کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بریگیڈ 80 نے فضائیہ کے کنٹرول سینٹر کے تعاون سے ڈرون اسمگلنگ کی تقریباً 130 کوششوں کو ناکام بنایا اور 85 اسلحے کے ٹکڑے ضبط کیے، جن میں دو مشین گنیں، 16 رائفلیں اور 66 پستولیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسرائیلی فوج، شین بیت اور پولیس کے تعاون سے ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے والی ہے، جس کا مقصد خفیہ معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا اور میدان میں سرگرم فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہوگا۔