حکومت نے ہماری تجاویز تسلیم کیں، ہم بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق ہماری تجاویز تسلیم کیں، اس لیے ہم بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں اضافہ کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 12 لاکھ تک تنخواہ والوں کو اس بجٹ میں فائدہ دیا جارہا ہے، حکومت نے سولر پینل پر ٹیکس کو 50 فیصد کم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت کو اس بجٹ میں مکمل تعاون حاصل ہے، ایف بی آر اختیارات کے حوالے سے ترامیم کو بھی حکومت نے مانا ہے، ہم اس بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں حکومت نے ہماری تجاویز مانی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومت نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: گندم اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم کیوں نہ ہو سکیں؟
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، پنجاب میں بہتر پیداوار کے لیے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔ پچھلے 2 ماہ میں کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض فراہم کیے گئے۔
گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ پراجیکٹ کی بدولت کھاد، بالخصوص ڈی اے پی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی سپورٹ حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گندم مریم نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب