Jasarat News:
2025-11-18@22:38:01 GMT

ایران اور اسرائیل جنگ اور بھارت

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران اور اسرائیل کے بیچ لڑائی میں بھارت کہاں کھڑا ہے اور یہ جنگ بڑھی تو یہ کہاں کھڑا ہوگا۔ اپنے پچھلے ایک مضمون میں ہم نے اس امر کا جائزہ لیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں پاکستان کہاں کھڑا ہے اور جنگ بڑھی تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا۔ جہاں تک اس سوال کا کہ بھارت کہاں کھڑا ہے اور مستقبل میں جنگ کے شعلے تیز ہونے کی شکل میں کہاں ہوگا اس کا ایک ہی سیدھا سادا سا جواب ہے کہ آج بھی اور کل بھی بھارت ایک ہی پوزیشن پر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا وہ یہ کہ بھارت منافقت کی بلندیوں پر کھڑا ہے نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرنے کے بعد سب سے پہلے جس کو فون کیا وہ نریندر مودی تھے انہوں نے مودی جی کو اپنی کامیاب کارروائی کی روداد سنائی ہوگی ہو سکتا ہے کہ یہ بھی کہا ہو کہ ہم نے پاکستان کے ہاتھوں آپ کو جو شکست ہوئی ہے اس کا بدلہ لے لیا۔ مودی جی نے شکریہ ادا کرنے یا خوش ہونے کے بجائے یہی کہا ہوگا کہ ابھی میرے سینے میں ٹھنڈ نہیں پڑی جب تک آپ ایران کو تہس نہس نہ کردیں۔ ہم اس ملک سے اربوں ڈالر کی سالانہ تجارت کرتے ہیں۔ پاکستان اس سے تیل نہیں خرید سکتا تھا ہم اس سے تیل خریدتے رہے ہیں دنیا بھر کی پابندیوں کے باوجود ہم اس کی معیشت کا سہارا بنے رہے لیکن اس کی بے وفائی دیکھو ہماری پاکستان سے جنگ ہوئی تو پاکستان کے ساتھ جا کر کھڑا ہوگیا اور پاکستان کے وزیر اعظم کو خصوصی طور پر اپنے یہاں بلایا ان کا بھرپور استقبال کیا خیر یہ تو ہم نے اپنی طرف سے چند حقائق لکھے مودی جی نے چاہے کچھ نہ کہا ہو لیکن سوچا تو ضرور ہوگا۔ جب اسرائیل نے حملہ کیا تو پاکستان نے جس پرجوش انداز میں ایران کی ڈپلومیٹک حمایت کی ہے اس کی بنا پر خود ایرانی اسمبلی میں تشکر پاکستان کے نعرے لگے ہیں۔
امریکا کے بعد بھارت وہ ملک ہے جو اس حملے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ بھارت میں تو اسرائیل کے حق میں انتہاپسند ہندوئوں نے جلوس بھی نکالا ہے۔ اسرائیل کے پہلے حملے میں جو اہم شخصیات جس میں فوجی کمانڈر، ایرانی سائنسدان اور دیگر ایجنسیوں کے لوگ شہید کیے گئے وہ انتہائی افسوسناک تو ہے ہی تشویشناک بھی بہت ہے کہ ایرانی حکومت کے سائے تلے ایرانی سرزمین پر منی اسرائیلی ریاست قائم کی گئی جہاں ڈرونز بنانے کی فیکٹری لگی موساد کے ایجنٹوں نے وہیں ڈرون چلانے والے بھی تیار کیے اور اہم شخصیات کے بارے میں جدید معلومات حاصل کی کہ وہ جہاں بھی تھے وہیں ان کو مار دیا گیا۔ پتا نہیں کیوں ایرانی حکومت موساد کی اتنی بڑی اتنی حساس خفیہ سرگرمیوں کو مانیٹر نہ کرسکی اب جو تفصیلات سامنے آئیں ہیں وہ یہ کہ سیکڑوں ہندوستانی را کے ایجنٹس بھی گرفتار ہوئے ہیں جو موساد کے ساتھ مل کر یہ سارے کام میں ان کی مدد کررہے تھے کیا ایرانی حکومت کو پتا نہ ہوگا کہ جو بھارتی شہری کاروبار کے حوالے سے، سیر و سیاحت کے حوالے سے یا اور کسی واسطے سے ایران آئے ہوئے ہیں ان ہی میں سے بہت بڑی تعداد را کے ایجنٹوں کی رہی ہوگی اور یہ وہ لوگ تھے جو بلوچستان میں دہشت گردی کرتے تھے کلبھوشن یادو اس کا پورا نٹ ورک چلاتا تھا۔ ایک برادرانہ شکوہ تو اپنی ایرانی حکومت سے تو بنتا ہے نا کہ انہوں نے ان را کے ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی تھی کہ وہ پاکستان میں جو تخریبی کارروائیاں کرنا چاہیں کرتے رہیں۔ بھارت کا اصل مقصد تو پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا ہے اور یہ کام اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کو سہولت کار نہ مل جائیں۔ چلیے آپ انڈیا سے اربوں ڈالر کے کاروبار کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آپ انہیں تیل فروخت کریں کوئی اعتراض نہیں اس کے بعد آپ نے گوادر کی بندرگاہ کے مقابلے میں چابہار کی بندرگاہ کی تعمیر میں بھارت کو وسیع سرمایہ کاری کا موقع دیا کوئی بات نہیں۔ پھر آپ دیکھیں کہ ان ہی را کے ایجنٹوں نے موساد کے ساتھ مل کر آپ کی جڑیںکاٹنی شروع کردیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک نے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا ایک واحد بھارت تھا جس نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا اب تو ایرانی حکومت کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہوگی کہ ہندوستان اس کے ساتھ منافقت سے کام لیتا چلا آرہا ہے۔ اسرائیل، انڈیا اور امریکا یہ تینوں ملک ایران کی مخالفت میں ایک ہیں۔ قرآن میں بھی یہ بات مسلمانوں کو سمجھائی گئی ہے کہ یہ یہودی اور عیسائی تمہاری مخالفت میں ایک ہیں ہم جب اپنے پیارے نبی کریمؐ کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہی بات سامنے آتی ہے آپ کو پوری زندگی یہودیوں، عیسائیوں اور مشرکوں کی مخالفت اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑا۔ آج بھی مسلمانوں کے یہی تینوں دشمن ہیں اسرائیل یہودیوں کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ امریکا اور دیگر یورپی ممالک عیسائیوں کی اور بھارت مشرکوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ جہاں یہ تینوں گروہ مسلمانوں کی مخالفت میں ایک ہوگئے ہیں وہیں ہم یہ قدرت کا کرشمہ بھی دیکھ رہے ہیں سعودی عرب بہت پرجوش انداز میں ایران کی حمایت کررہا ہے ورنہ ایک زمانے میں ایران اور سعودی عرب میں تنائو کی کیفیت رہتی تھی۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے جن چار ممالک کا موجودہ ایران اسرائیل تنازع میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ان میں چین روس اور پاکستان کے ساتھ سعودی عرب بھی شامل ہے۔
اسرائیل کا ایک شہر حیفہ ہے جہاں پر ایران نے میزائل مارے ہیں اور اس سے حیفہ کی بندرگاہ کو شدید نقصان پہنچا ہے کہتے ہیں یہ نقصان براہ راست بھارت کو پہنچا ہے کہ اس بندرگاہ کے کاروبار میں 70 فی صد شیئر بھارت کے وزیر اعظم مودی کے دوست اڈانی کے ہیں۔ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کی ایک نشانی یہ ہے کہ پاکستان ہندوستان کی چار روزہ جنگ کے دوران جو اسرائیلی ڈرون پاکستان کی طرف آرہے تھے اس کو آپریٹ کرنے والے آپریٹر بھی اسرائیل سے آئے تھے ایک تجزیہ کار یہ بھی بتارہے تھے کہ پاکستان کی طرف سے اس ائر بیس پر جہاں سے یہ ڈرون چلائے جارہے تھے میزائل سے حملہ کیا گیا تو اس میں کچھ اسرائیلی بھی زخمی ہوئے اور مزید یہ بھی معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک صحافی نے اس واقع کی تحقیقات شروع کی تو اس صحافی ہی کسی نے اغوا کرلیا جس کا تاحال کچھ پتانہیں کہ وہ کہاں ہے۔ ان تمام واقعات سے تو یہی پتا چلتا ہے کہ ایران اسرائیل یہ کی یہ جنگ بڑھی تو بھارت کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہوں گی۔
یہ مضمون ہم نے 19جون کو لکھا تھا اور 20 جون کو اخبار میں بھیجنا تھا کہ اچانک کمپیوٹر خراب ہوگیا ایک ہفتہ اس کی درستی میں لگ گیا اس درمیان میں ایران اسرائیل جنگ میں بڑی ڈرامائی تبدیلیاں ہوئیں ہمارے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جو تاریخی ملاقات ہوئی وہ خود ایک موضوع ہے لیکن بعد میں ٹرمپ کے بیان سے کچھ ایسا لگا کہ ہمارے چیف نے کچھ مفید مشورے دیے ہوں گے ٹرمپ نے کہا کہ عاصم منیر ایران کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ہم دو ہفتے کا وقت دے رہے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ یہی بات کہی ہوگی کہ آپ (امریکا) اس جنگ میں نہ کودیں ورنہ یہ جنگ پھیل جائے گی اسی لیے دو ہفتے کا وقت دراصل اسرائیل کو دیا گیا تم جتنا ایران کا بھرکس نکال سکتے ہو نکال دو پھر وہ (ایران) سرنڈر کرنے یعنی ہتھیار ڈالنے پر تیار ہو جائے گا لیکن ساری تدبیریں الٹی ہوگئیں ایران نے تو اسرائیل کا بھرکس نکال دیا پھر نیتن یاہو اور امریکا میں صہیونی لابی کا ٹرمپ پر دبائو بڑھ گیا اور اسرائیل کو مکمل شکست سے بچانے یا اس کی فیس سیونگ کے لیے امریکا نے ایران پر حملہ کردیا جس کی خوشی اسرائیل سے زیادہ انڈین میڈیا اور نریندر مودی کو ہوئی۔ امریکا کا ایران پر حملے کے بعد اس حملے کا متنازع ہوجانا خود ایک دلچسپ موضوع ہے جس پر الگ سے بات ہوگی۔ لیکن ہماری یہ بات تو سچ ثابت ہوگئی کہ بھارت آخر تک ایران کے مقابلے میں اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کھڑا رہا اور ابھی جو چین میں شنگھائی کانفرنس اسے منہ کی کھانی پڑی کہ بھارتی وزیر دفاع اعلامیہ پر دستخط کیے بغیر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے کہ اس میں پہل گام واقع پر پاکستان کی مذمت کا جملہ ڈلونا چاہتے تھے بقیہ 9 ارکان اس پر راضی نہیں ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل ایرانی حکومت اور اسرائیل کھڑا ہے اور پاکستان کے اسرائیل کے تو پاکستان کے ایجنٹوں ایران اور میں ایران کہاں کھڑا کہ بھارت ایران کی رہے تھے ایران ا کے ساتھ ہے کہ ا کے بعد اور اس ایک ہی

پڑھیں:

پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے ہونے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی قوتِ دفاع کو پوری دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی برادری کے سامنے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

مظفرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کی نمائندگی کرنے والے فیصلے نہیں کر پاتے تو پھر عوام ہی کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہمیشہ حق و انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور فیصل راٹھور نے اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو سمجھا، سنا اور ان کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور نے جو وعدے کیے تھے وہ اب پیپلز پارٹی کے پاس امانت ہیں اور انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلایا جائے گا بلکہ عوامی مشاورت اور ان کی رائے سے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا اور عمران خان کی حکومت اسی مداخلت کا نتیجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سیاسی شعور کا ثبوت دیا ہے اور حقِ رائے دہی سے بھرپور فیصلہ دیا ہے۔

بھارت سے جنگ کے تناظر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت کے سات جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے اور آج عالمی پلیٹ فارموں پر بھارت جواب دینے سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک مودی سرکار کو یہ حقیقت یاد دلائیں گے کہ جنگ کے نتائج کیا تھے اور کس طرح بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان اور کشمیر کے درمیان بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے مگر مودی سرکار کو پیغام دیتا ہوں کہ جنگ بھی ہار چکے ہو اور اب سازش بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بہادر ہیں، سیاسی طور پر باشعور ہیں اور ہر سازش کے مقابل کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان
  • پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
  • پاکستان‘ ایران سیاسی مشاورت‘ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت و افغانستان کا گٹھ جوڑ
  • پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے