کوئٹہ، علامہ سید ہاشم موسوی و دیگر کی مصور کاکڑ کی شہادت پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علامہ سید ہاشم موسوی نے کمسن طالب علم مصور کاکڑ کے اغواء اور شہادت کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء شیخ ولایت حسین جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور دیگر عہدیداران نے کوئٹہ سے اغواء کے بعد شہید ہونے والے طالب علم مصور کاکڑ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کمسن مصور کاکڑ کے اغواء اور شہادت کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ طالب علم مصور کاکڑ کو کوئٹہ سے مبینہ طور پر داعش نے اغواء کیا تھا۔ جس کے بعد ایک کروڈ 20 لاکھ ڈالر کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ سات ماہ بعد مصور کاکڑ کی شہادت کی تصدیق ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید ہاشم موسوی مصور کاکڑ
پڑھیں:
کوئٹہ ایئرپورٹ سے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار کی کوشش ناکام
کوئٹہ:ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم محمد طاہر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔