ٹی ڈی سی پی میں بغیر منظوری بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سٹی 42: ایم ڈی ٹی ڈی سی پی نےبغیرمنظوری کےمحکمہ میں بھاری تنخواہوں پربھرتیاں کیں
اخبار میں دیئےاشتہارمیں بھی قانون کی پاسداری نہ کی گئی صرف6دن کےوقت پردرخواستیں طلب کیں ، پیپرا کے قوانین کی سگین خلاف ورزی کی ، بھرتیوں کیلئےبورڈآف ڈائریکٹرسیکرٹری ٹورزم اوروزیرسیاحت سےمنظوری نہ لی گئی
اپنےمنظورنظرلوگوں کونوازنےکیلئے3 لاکھ اوراڑھائی لاکھ تنخواہوں پر بھرتیاں شروع کر دیں،محکمہ سیاحت پنجاب کے ریگولر ملازمین ان بھرتیوں کو لیکر شدید اضطراب کا شکار ہیں،بھرتیوں کیلئے ٹی ڈی سی پی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بھی مالیاتی منظوری نہ لی گئی
انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں ٹوٹل 10ریگولر سٹوڈنٹ نہیں ہیں
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ، سخت کارروائی کا عندیہ
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری مالی جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کٹنے اور جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے درج ذیل ہیں:
ون ویلنگ یا کار ڈرفٹنگ: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 5,000 روپے جرمانہ، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے بھی ہیلمٹ لازم، خلاف ورزی پر 5,000 روپے جرمانہ۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ: 20,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 6 پوائنٹس کی کٹوتی۔
بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلانا: 10,000 سے 100,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔
کم عمر (نابالغ) ڈرائیورز: 25,000 سے 100,000 روپے جرمانہ۔
غلط لین، یو ٹرن یا خاموش زون میں ہارن بجانا: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس
پولیس کے اشارے پر نہ رکنا یا لائسنس دکھانے سے انکار: 10,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔
مقررہ وزن سے زیادہ لوڈنگ، ناقص سی این جی کٹ یا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانا: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور قید کی سزا بھی ممکن۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قوانین کی پاسداری کریں، ورنہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھاری جرمانے نافذ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سخت کارروائی کا عندیہ سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ