عبدالجبارکاکارحادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہارتعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک سندھ عبدالجبار خان نے ہوسڑی کے قریب چینل واہ میں کار گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونیو الے یونین کونسل 92 کے جنرل کونسلر محسن راجپوت اور ان کے بیٹے کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی ہوسڑی مرتضیٰ شورو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے نائب صدر طارق رمضان بلیدی، ابراہیم شورو، کاشف جمیل راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالجبار خان نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات کو بلند کرے، جبکہ عبدالجبار خان نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف برادری کے افراد سے بھی ان کے اہل خانہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال میں احتیاط سے کام لیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اس طرح کی صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد میں جدید سامان کے ساتھ ریسکیو سروس کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے اہلکار فوری طورپر کسی بھی حادثہ میں لوگوں کو ریلیف پہنچاتے ہیں یہ سروس غریب عوام کی خدمت کیلئے شروع کی گئی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ وہ عوام کی خدمت کو اولیت دیتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے
عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔