شیفالی کے آخری لمحات میں کیا ہوا؟ آنجہانی اداکارہ کی دوست کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔
پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔
پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں۔ پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔
شیفالی کی دوست پوجا گھائی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی۔ شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔
یاد رہے کہ ماضی کے مقبول گانے کانٹا لگا سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجر کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری پر توجہ، ایک دوست ملک کے ساتھ خریداری کا ایم او یو
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دوست ممالک کے ائیر چیفس کے ساتھ اہم اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔سربراہ پاک فضائیہ نے یو اے ای کے انڈر سیکرٹری دفاع، کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی اور دوست ممالک کے ائیر چیفس سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں ابھرتی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت کی گئی۔اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہا۔ یو اے ای کی عسکری قیادت نے مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں کے عزم کا اظہار کیا۔یو اے ای کی عسکری قیادت نے مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ائیر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف - 17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیےگئے۔