ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کیلئے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات کو رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سیشروع ہو سکتا ہے جس میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا، اگر دونوں ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان 14 ستمبر کو ایک اور ٹاکرا ہوگا جبکہ تیسرا ممکنہ مقابلہ فائنل میں 21 ستمبر کو متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کوکھیلا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال چوہدری ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ

پڑھیں:

ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریبا 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریبا 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

(جاری ہے)

اس پیشن گوئی کی بنیاد پر ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے۔خیال رہے عید میلاد النبی مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے۔ مسلمان اس مہینے کی 12 تاریخ کو عید کے طور پر مناتے ہیں، مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا؛ سپیکر پنجاب اسمبلی
  • میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
  • بھارت میں شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے منتظمین کا پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ
  • دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف
  • پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا
  • مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • ایشیا کپ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کی مخالفت کردی
  • ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
  • ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی 
  • امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی