نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم نواز شریف کے نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی،نوازشریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں ہونے اور عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کے لئے تیارہونے سے متعلق خبرنیوزویب سائٹ’’وی نیوز‘‘نےاپنی ویب سائٹ سے ہٹادی۔وی نیوز نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے حوالے سے دعویٰ کیاتھا کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا، بیرسٹر عقیل ملک
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی معمول کی ملاقات تھی، بانی پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے جیل میں نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی لیول پر نواز شریف کے اڈیالہ جانے کی بات نہیں ہوئی، میاں نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے سے متعلق شوشا چھوڑا گیا ہے۔