جیکب آباد میں باپ وبیٹا حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے غریب آباد محلہ کے رہائشی شہزادو وگن کو سانس کی تکلیف کے باعث نوجوان بیٹا اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹر نے والد کے فوت ہونے کی اطلاع بیٹے کو دی تو بیٹا شاہد علی وگن بھی اسپتال میں ہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا، ڈاکٹر کے مطابق باپ اور بیٹا دونوں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
فائل فوٹوحیدرآباد کے جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوہر اپنی اہلیہ کو رکشے میں لے کر زچگی کے لیے اسپتال پہنچا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) حالی روڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے عمل کے بہت قریب تھی، اسپتال کے احاطہ میں ہی زچگی کروانی پڑی۔
ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ زچگی کے وقت رکشہ کو چادروں سے ڈھانپ دیا گیا تھا، حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ڈاکٹر نے اسپتال کے باہر ہی رکشے میں زچگی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔