اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کے مطابق، مہاجرین کی نئی آمد کا آغاز دو جولائی کو دو حریف چن گروپوں، چِن نیشنل ڈیفنس فورس (سی این ڈی ایف) اور چن لینڈ ڈیفنس فورس ہوالنگورام (سی ڈی ایف۔ ایچ) کے درمیان میانمار کی شمال مغربی چِن ریاست میں اسٹریٹجک علاقوں کے کنٹرول کے لیے شروع ہونے والے جھگڑوں کے بعد ہوا۔

میانمار: باغی گروپ اراکان آرمی کا سرحدی قصبے پر قبضے کا دعویٰ

میانمار کی سرحد سے متصل بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم نے مشترکہ نسلی تعلقات اور قربت کی وجہ سے 2021 کی بغاوت کے بعد سے چن پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

میزورم 2021 میں بغاوت کے بعد سے میانمار کے 32,000 پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن تازہ تصادم کے بعد مزید پناہ گزینوں کی آمد کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میزورم کے وزیر داخلہ کے سپدنگا نے نئے آنے والوں کی تصدیق کی، اور ان کی تعداد تقریباً 3,000 بتائی۔

کیا بھارت میانمار کی فوج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟

تاہم ایک سرکاری اہلکار، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں تھا، نے کہا کہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 4,000 مہاجرین میزورم میں داخل ہو چکے ہیں۔

تنازع کیا ہے؟

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم کی سرحد میانمار کے ان علاقوں کے ساتھ ملتی ہے جو چن گروپس کنٹرول میں ہیں۔ ریاست کے چن کے لوگوں کے ساتھ گہرے نسلی تعلقات ہیں اور یہ 2021 میں میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سے دسیوں ہزار پناہ گزینوں کی پناہ گاہ رہی ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ’’اتوار کی رات سے مزید افراد سرحد پار کر کے آچکے ہیں۔

صرف زوخاوتھر میں ہی تقریباً 3,500 پناہ گزین ہیں۔ دن میں بیس افراد سرحد پار کرکے آئے۔‘‘

میانمار فوج کا طیارہ بھارتی سرحد میں حادثے کا شکار

مہاجرین کی میزبانی یا تو میزورم میں رہنے والے ان کے رشتہ دار کر رہے ہیں یا پھر وہ ینگ میزو ایسوسی ایشن سمیت دیگر این جی اوز کے قائم کردہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

میزورم کے وزیر داخلہ نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ’’لڑائی ہمارے قابو سے باہر ہے۔

لوگ اندر آ گئے ہیں اور انسانی بنیادوں پر، ہمیں پینے کا پانی، خوراک اور پناہ گاہ فراہم کرنی ہے۔‘‘

میانمار کے چھ ارکان پارلیمان نے بھی بھارت میں پناہ لے رکھی ہے

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق، حکام نے بتایا کہ اتوار کی رات تک، چمپائی ضلع کے دو دیہاتوں، زوخاوتھر اور سائخمفائی، میں 3,980 پناہ گزینوں کا اندراج موجود تھا۔

اہلکار نے کہا، ’’یہ ایک عارضی تعداد ہے اور یہ بدلتی رہے گی ۔ ابتدائی طور پر، بہت کم لوگ آئے تھے، لیکن جوں جوں لڑائی میں شدت آتی گئی اور سرحد کے قریب پہنچتی گئی، زیادہ تعداد لوگ آنے لگے۔‘‘

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پناہ گزینوں میانمار کی کے بعد سے

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • برلن،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق