ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف مؤثر اور بے رحم کریک ڈاؤن کا حکم دیا محسن نقوی نے ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بااثر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے بیرون ملک بھکاری بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف فوری اور نظر آنے والا ایکشن لینے کا حکم دیا اور کہا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں سے تعاون کے ذریعے گرفتار کیا جائے جبکہ ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے بھکاریوں کو فوری حراست میں لیا جائے جعلی ادویات کے خلاف بھی محسن نقوی نے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے ایسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے وزیر داخلہ نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی سخت ایکشن کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ ایسے تمام کیسز میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم
اسلام آباد:عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
کیس میں آج گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹرائل بدستور جاری ہے۔ ان تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔