باجوڑ(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے منگل کو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو باجوڑ کے لوئی ماموند تحصیل میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر لوئی ماموند کی پہاڑی علاقوں کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنائی اور تمام 8 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے بعد سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ افغان علاقے سے فتنۃ الخوارج کی دوبارہ دراندازی روکی جا سکے۔

اگرچہ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس کارروائی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن مقامی رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رہائشیوں کے مطابق جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں جن کے دوران ایک بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کی شناخت محمد خان ولد عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے، جسے پہلے لرکلوزو ہسپتال اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب محض ایک ہفتہ قبل، 2 جولائی کو خار تحصیل کے علاقے صادق آباد میں ایک سرکاری گاڑی پر بم حملہ کیا گیا تھا جس میں نوگئی کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیلدار عبد الودود خان سمیت 5افراد جاں بحق اور 17 دیگر زخمی ہو گئے تھے، جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

جیل میں عمران خان کس حال میں ہیں؟ بہن نورین خان نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

کراچی میں عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سیکیورٹی اداروں نے عاشورہ کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

اورنگی ٹاؤن اور لیاری سے سیکیورٹی اداروں نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5واں فرار ہوگیا ہے، جو چاروں ملزمان کا ہینڈلر تھا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عاشورہ کے جلوس میں شامل ہونا تھا، فرار ہونے والے ملزم کے پاس ڈرون، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کافی عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر اور سلیپر سیل تھے، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام
  • افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی میں عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
  • پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
  • افغانستان سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشتگرد ہلاک
  • ملک میں داخلے کی کوشش کرنیوالے 8 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: پاک فوج کی کارروائی‘ انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • یوم عاشور پر زبردست انتظامات، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش