گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن نے کہا ہے کہ گدھے کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں۔
عرفان میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک ہزار کلو کٹا ہوا گدھے کا گوشت اور 40 گدھے زندہ ملے جبکہ موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کتنے گدھے کاٹے گئے اور گوشت کہاں کہاں تقسیم کیا گیا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
عرفان میمن نے کہا کہ گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ترنول سے پچاس سے زائد گدھے اور 25 من سے زائد گوشت برآمد کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو بھی پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی اسلام آباد غیر ملکی کے گوشت گدھے کا کیا گیا
پڑھیں:
اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیااسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع پر موجود غیرملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گدھے کے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔