ملتان: ٹرین حادثے میں چرواہا اور 14 گائیں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :ملتان کے راجا رام پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں چرواہا اور اس کے ساتھ موجود 14 گائیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ پھاٹک کے قریب 100سے زائد جانور ریلوے ٹریک کراس کر رہےتھے،ٹرین کا ہارن بجنے سے جانوروں میں بھگدڑ مچی اور 14 گائے ٹرین کےنیچےآگئیں۔
پولیس حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والے چرواہےکی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی، حادثہ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کیساتھ پیش آیا،چرواہےکی لاش قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
افریقی ملک گھانا کے جنوبی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گھانا کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ملک کے وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں گھانا ایئر فورس کے 3 اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔
گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حادثہ فوجی ہیلی کاپٹر گھانا ہلاکتیں وی نیوز