راولپنڈی: ڈیفالٹ پلی بارگین رقم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے عدالت سے منظور شدہ پلی بارگین کی غیر ادا رقوم کی وصولی کی کوششوں کے سلسلے میں آج ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق روبیش مارکی کوکامیابی کے ساتھ 500 ملین روپے میں نیلام کیا گیا، اب پیمنٹ اور ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔
اس کے علاوہ کارپوریٹ آفس-ون کے لیے ریزرو قیمت یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی، اس سلسلے میں نیب مجاز اتھارٹی سے حتمی منظوری زیر التوا ہے۔
جاری بیان کے مطابق ’کارپوریٹ آفس- II کے لیے بھی ریزرو پرائس یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی اور نیب کی مجاز اتھارٹی سے اس کی بھی حتمی منظوری زیر التوا ہے‘۔
نیب راولپنڈی نے کہا کہ ’کوالیفائنگ بِڈز نہ ہونے کی وجہ سے 3 جائیدادیں فروخت نہیں ہوئیں اور اس سلسلے میں جلد ہی دوبارہ نیلامی کا اعلان کیا جائے گا‘۔
قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے کہا کہ نیب عوامی رقوم کی شفاف برآمدگی اور احتساب کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ اقدام صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ادارے کی ترقی و معیار کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت عامہ کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اْن کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران کے علاوہ میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے بھی شرکت کی-