وزارت توانائی نے بجلی کے200 کےبجائے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز دے دی۔
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزارت توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ201 کے بجائے301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزارت توانائی کی تجویز
پڑھیں:
ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جب کہ شادیوں پر بڑا خرچ کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیموں کی مدد سے فہرستیں تیار کرلی ہیں، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ کرنے والے شرفا کے خلاف مکمل ڈیٹا بھی تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دولت ظاہر کرنے والے، ریٹرن جمع نہ کرانے والے ٹیکس حکام کے ریڈار کی زد میں آئیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی کار، مہنگی موٹر سائیکل، مہنگی کشتیاں دکھانے والوں کے ریٹرن کی چھان بین کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے بنگلے، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے کپڑوں، زیورات اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والوں کو ریٹرن فائل نہ کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی تقریبات میں نوٹ لینے والوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی کارروائی کی جائے گی، نادرا نے دولت کی نمائش کرنے والے کی نشاندہی کے لیے ایف بی آر کو مکمل تعاون فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت برآمد کرنے والے، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔