جنوبی وزیرستان: اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
—علامتی تصویر
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
مقامی ڈی ایس پی کے مطابق اسکول کے باہر دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے مذکورہ بالا اسکول کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا( 12 افراد شہید، 30زخمی)
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی
دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پرComing”Soon”Islamabad جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں جی الیون کچہری کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش دھماکہ میں زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس میں چارپولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پورے علاقہ کو کارڈن آف کرکے زخمیوں کوپمز منتقل کیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اورچیف کمشنر محمدعلی رندھاواسمیت دیگر اعلی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جبکہ وزیرِداخلہ محسن نقوی نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ افغانستان کے شرپسند عناصر کونہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ہم انکا بندوبست کریں۔منگل تقریبا پونے ایک بجے کے قریب جی الیون کچہری کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش بمبار نے اسلام آباد پولیس کے پیٹرولنگ اسکوارڈ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا۔اس وقت وکلاء اور اپنے مقدمات کی پیروی کے لئے آئے لوگوں کی آمدروفت جاری تھی جبکہ اسلام آباد پولیس کی دو گاڑیاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود تھیں جن میں سے ایک گاڑی کوخودکش بمبار نے ٹارگٹ کیا جس میں وقوعہ کے وقت چار پولیس اہلکار سوار بتائے جاتے ہیں جبکہ متعدد راہ گیر ، وکلاء اوراپنے مقدمات کی پیروی کے لئے آئے لوگ زد میں آئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کاعمل جاری ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ماہرین نے جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور مذید تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان پمز ڈاکٹرمبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ کچہری دھماکے کے 36 زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا، 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، دھماکے میں بارہ افراد شہید ہوئے، 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں وارڈز میں شفٹ کردیا گیا ہے۔انہوں ںے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے میں شہید دس شہداء کی شناخت ہوچکی ہے، دھماکے میں دوشہداء کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔