نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیر اعظم پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔
دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
سینیٹر اسحاق ڈار ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی۔ اسحاق ڈارکی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کرینگے: ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنمائوں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ اسحاق ڈار برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔