پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان میں باڈی بلڈنگ میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم ہوگئی۔ ایشین چیمپئن شپ جوائے راٸیڈ فیملی ٹور بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کے ساتھ ایک ہی گھرانے کے تین افراد آفیشلز بن گٸے۔
فیڈریشن سیکرٹری سہیل انور کوچ، اہلیہ ماریا سہیل ریفری اور بیٹی مریم سہیل ٹرینی جج بن گٸیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے شمولیت کیلٸے این او سی جاری کیا۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ آج سے تھائی لینڈ میں شروع ہونی ہے۔ پاکستان کے نو باڈی بلڈرز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس بی کے متنازعہ انتخابات کے بعد سہیل انور فیڈریشن کے سیکرٹری بنے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: باڈی بلڈنگ
پڑھیں:
پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں: وزارت آئی ٹیپاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں
وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی تا اکتوبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔