اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی
احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا فیڈرل ممبر تعینات کرنے کا حکم دیدیا، آئینی بینچ نے ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہ کرنے اورعدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیںکہ اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن علی مرتضی پر فرد جرم عائد کی جائیگی، احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہ کرنے پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ اور سیکریٹری واٹر ریسورس علی مرتضی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ سندھ سے ارسا کا وفاقی ممبر کیوں نہیں کرتے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ بتائیں اب تک کیوں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ کیا آپ لوگ فیڈریشن پر یقین رکھتے ہیں؟ کیا آپ لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں؟ جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ آئین پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی۔ لیکن عدالت نے وہ درخواست بھی نمٹا دی ہے۔ 2013 میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ سندھ کی جگہ کہاں سے ممبر تعینات کرتے ہیں۔ وکیل نے موقف دیا کہ انہوں نے پنجاب سے ارسا کا وفاقی رکن تعینات کیا ہے۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ بتائیں آپ لوگ کیوں سندھ سے ارسا میں رکن تعینات نہیں کرتے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ ارسال میں کتنے ممبر ہوتے ہیں؟ فیضان میمن ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کل 5 ہوتے ہیں ہر صوبے اور فیڈرل سے ایک ایک ممبر ارسا میں تعینات کیا جاتا ہے۔ 2017 میں عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔ 2017 سے لے کر اب تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن علی مرتضی پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے آئندہ سماعت فریقین پیش ہوں۔ عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا فیڈرل ممبر تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد وفاقی سیکریٹری استفسار کیا کہ انعام اللہ تعینات نہ علی مرتضی نہیں کیا عدالت نے ہیں کیا آپ لوگ دیا کہ

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ: تین سال سے قید ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کا حکم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔

ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل، پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں 2023 میں درج ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ: تین سال سے قید ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق جہانگیری کی جامعہ کراچی سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کی ڈگری منسوخ کرنیکا فیصلہ معطل
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
  • سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا حکم معطل کردیا
  • کراچی میں پارکنگ تنازع؛ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں، سندھ ہائیکورٹ
  • سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا
  • ڈیپوٹیشن پر تعینات 17گریڈ کے آفیسر کاڈیپوٹیشن ختم کرنے کاحکم
  • 4 ماہ سے لاپتا 2 بھائیوں میں سے ایک عدالت پہنچ گیا
  • عدالتی احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین تاحال برقرار