ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف عائد الزامات اور درج مقدمات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ اُردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی جو نوجوانوں میں جوئے والی گیمز یا اس طرح کی دیگر چیزوں کو فروغ دے رہے ہیں، جو لوگ بچوں کو جوئے کی طرف راغب کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹک ٹاک یا اس طرح کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو آکر فحاشی پھیلانے میں ملوث پائے جاتے ہیں، ایسے لوگ یا تو اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انہیں ضرور گرفتار کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف ریاست کی طرف سے ڈیڑھ دو ماہ پہلے انکوائری شروع کی گئی اور اسی وقت جو لوگ بھاگنے کی کوشش میں تھے ان کے نام کنٹرول لسٹ میں بھی دال دیئے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ ٹریول نہیں کرسکتے تھے اور چھپے ہوئے تھے، اب جیسے ہی انہوں نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی ہے تو پکڑے جارہے ہیں اور جو لوگ ملک سے فرار ہیں وہ بھی تیار رہیں ہم ان کے پاس بھی آرہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون نے بتایا کہ ڈکی بھائی اپنے ولاگز اور پروگرامز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے، اس حوالے سے انہوں نے پچھلے کچھ عرصہ مین درجنوں پروگرامز کیے اور ایک پروگرام کے عوض 10 سے 20 ہزار ڈالر تک چارج کر رہے تھے، آپ اندازہ کرلیں اگر انہوں نے 3 درجن پروگرام بھی کیے تو ان سے کتنا زیادہ پیسہ کمایا، اتنے زیادہ پیسے لے کر یہ لوگ بچوں کو جوا کھیلنا سکھا رہے ہیں، ہم ان کی تمام جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، محکمہ ایکسائز سے گاڑیاں بھی چیک کر رہے ہیں کہ کیا وہ سب گاڑیاں ان کے نام پر ہیں، انہوں نے مزید کیا انکشافات کیے، جاننے کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں؛.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈکی بھائی انہوں نے رہے ہیں کر رہے
پڑھیں:
کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
حالیہ دنوں میں کھیلوں میں سیاست کی مداخلت نے پاک بھارت تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماضی میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
ویڈیو میں سابق کپتانوں، اسٹار کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان گرمجوش مصافحے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ دیکھنے کو ملتا ہے، ویرات کوہلی کو پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کوہلی کو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے گرمجوش مصافحہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیگر بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش اخلاقی اور محبت سے ملتے نظر آتے ہیں۔
cricket without politics ???? pic.twitter.com/XFXq1ffIyS
— ShahJahan (@ShahJahanba56) October 2, 2025
اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے سراہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔
دوسری جانب، حالیہ برسوں میں بھارتی اسپورٹس حکام کی جانب سے بعض مواقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے امتیازی رویہ اختیار کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کھیل میں سیاست کی آمیزش نے نہ صرف کھیل کے تقدس کو متاثر کیا ہے بلکہ کھلاڑیوں کے درمیان پیدا ہونے والے خوشگوار تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بابر اعظم بھارتی کھلاڑی حارث رؤف محمد رضوان ویڈیو وائرل ویرات کوہلی