رضی دادانے سہیل وڑائچ کی عمران خان سے معافی منگوانے کی خبر کو غلط قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار رضی دادانے سہیل وڑائچ کی عمران خان سے معافی منگوانے کی خبر کو غلط قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل پبلک نیوزکی اینکرپرسن زریاب عرفان نے اپنے پروگرام کا ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں رضی ادادا کاکہناتھا کہ جولوگ آرمی چیف کے قریب رہ چکے ہیں یا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ،میں نے ان سے پوچھا کہ کیایہ ان کا اسلوب ہے گفتگو ،جو سہیل وڑائچ کوٹ کررہے ہیں۔رضی داداکا کہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں سہیل وڑائچ کا سینئر صحافیوں میں اعلیٰ مقام ہے،ان کا احترام پیش نظر رکھتے ہوئے میں یہ بات کررہا ہوں۔
’’پنجاب وار بک‘‘ کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا
سینئر صحافی نے کہاکہ ان لوگوں کاکہناتھا کہ نہیں، ہمارے خیال کے مطابق ان کا یہ مزاج ہی نہیں ہے،وہ اس طرح گفتگو کرتے ہی نہیں ہے،جس طرح سہیل وڑائچ کوٹ کررہے ہیں۔
اینکرکے سوال کے جواب میں رضی دادا نے کہاکہ اگر مدعی چاہے تو سہیل وڑائچ پر پیکا ایکٹ لگ سکتا ہے،مدعی کہے کہ ہم نے یہ بات نہیں کہی،رضی داداکاکہناتھا کہ سہیل وڑائچ نے جو بھی باتیں لکھی ہیں بہت بچ بچا کے ، جیسے زبان 32دانتوں میں رہ کرموو کرتی ہے،اسی طرح انہوں نے بڑا بچ بچا کے لکھا۔
رضی دادا کاکہناتھا چونکہ میں اس ادارے کے ساتھ منسلک رہاہوں،مجھے پتہ ہے کہاں کہاں سے کلیئرنس ہو کر آتی ہے اور لیگل ٹیم بھی اس طرح کی چیزوں کو دیکھتی ہے۔
ہرات، صنعتی ٹاؤن میں 5 ہزار مزدوروں کا اضافہ
سینئر صحافی نے کہاکہ دوسراپہلو یہ ہے کہ اس کی تردید بھی آ گئی،عمران خان نے کہاکہ میں تومعافی نہیں مانگوں گابلکہ مجھ سے مانگی جائے،جو بندہ تردید لے کر آیا ہے اس بندے پر یہ الزام ہے کہ پہلے اندر سے پیغام لا کر دیتا تھا جو ٹوئٹس کی شکل میں آتے تھے،اب اس پر پابندی لگ گئی ہے۔
سہیل وڑائچ کی عمران خان سے معافی منگوانے کی خبرغلط ہے
اگر مدعی چاہےتوان پر پیکاایکٹ لگ سکتاہےانہوں نے بچ بچاکرخبر دی,جوکہ درست نہیں ہے ????
فیلڈ مارشل کے قریبی سمجھے جانے والےاس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ جوخبرسہیل صاحب نے دی
آرمی چیف کاایسامزاج ہی نہیں وہ ایسی گفتگوکرتے ہی نہیں pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہیل وڑائچ نے کہاکہ ہی نہیں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
سٹی 42: خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا گیا ہے، مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کےمحکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی