COLOMBO:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کے لیے کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے سری لنکا پہنچے جہاں وہ کل سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل (25 ستمبر) دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔

ٹیم انتظامیہ نے ٹریننگ کے لیے مکمل شیڈول تیار کرلیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس، فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف ہوگا، جب کہ دوسرا میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے۔

ان میچز کے ذریعے ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

 5 اکتوبر کو شائقین کو سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے مقابلے کا سامنا ہوگا جب پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف، چوتھا 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف، پانچواں 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف، چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف اور آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو ایک بار پھر سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز اکتوبر کو کے خلاف

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابو ظہیبی ایشیا کپ پاکستان سری لنکا

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی، ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم
  • تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
  • ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا
  • ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان سری لنکا سے مقابلہ کرےگا۔
  • سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
  • چیئر مین پی سی بی کی اسٹیڈیم آمد، جنوبی افریقا ویمنز کی کپتان کو ٹرافی دی
  • جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے