شراب برآمد کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے وارنٹ گرفتاری برقرار علی امین گنڈا پور کے عدالت نے کیس کی
پڑھیں:
شیخ وقاص کے وارنٹ جاری، عمرایوب، زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا
انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی
اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سابق قائد حزب اختلاف عمرایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص کے وارنٹ جاری کر دیٔے اور پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا، عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔بعدازاں عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔