راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور  656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔

رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار  568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73   گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔

اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

مزید برآں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4265 ایف آئی آرز، 1813 بلڈنگ سربمہر  اور  3415 چالان درج کیے گئے۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ  5لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

ڈھوک منگٹال، ڈھوک بابو عرفان، کونتریلا، پنڈوڑہ، دھمیال  سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ کوٹھہ کلاں، ھزارہ کالونی، چک جلال دین اور وارڈ 2 واہ کینٹ سے بھی ڈینگی لاروا ملے  اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈینگی کے

پڑھیں:

اسرائیل ٹرمپ کو بھی کسی خاطر میں نہ لایا؛ غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری؛ مزید شہادتیں

اسرائیل نے صدر ٹرمپ کی واضح ہدایت کے باوجود غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں کم از کم 7 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے اُس بیان کے فوری بعد ہوئے ہیں جس میں امریکی صدر نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

خان یونس کے ناصر اسپتال نے اطلاع دی کہ دو بچے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جو ایک عارضی کیمپ میں تھے جہاں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔

اسرائیل کے اس حملے میں تقریباً 20 گھر تباہ ہوگئے۔ زیادہ تر افراد گھروں کے ملبے تلے دب کر شہید ہوئے۔ امدادی کاموں میں تاخیر اور مشکلات بھی شہادتوں میں اضافے کی وجہ ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کردے تاکہ ہم اپنے یرغمالیوں کو جلد اور بحفاظت واپس لا سکیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ حماس مستحکم امن کے لیے تیار ہے اور اب اسرائیل کو بھی بمباری روک کر یرغمالیوں کی محفوظ واپسی ممکن بنانی چاہیے۔

مگر اس واضح ہدایت کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں یعنی عملی طور پر بمباری میں کمی نہیں آئی یا فوری ترک نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ پلان کے پہلے مرحلے پر عمل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے واشنگٹن میں 20 نکاتی غزی امن منصوبے پر دستخط کیے تھے جس پر بڑی حد تک حماس نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل ٹرمپ کو بھی کسی خاطر میں نہ لایا؛ غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری؛ مزید شہادتیں
  • راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • ملک میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی ستمبر 2025 کی رپورٹ جاری
  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کروڑوں روپے کے گھپلے بے نقاب
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری 
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے